30 سال کے دوران ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کی تعداددگنی ہوگئی

دنیا بھرمیں ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں میں 30 سال کے دوران دگنا اضافہ ہوگیا۔

عالمی ادارہ صحت اور امپیریل کالج لندن کی مشترکہ مطالعاتی  رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہےکہ پچھلے 30 برسوں کے دوران ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کی تعداد  میں دگنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مطالعاتی رپورٹ کے مطابق غریب ممالک میں ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کی تعداد  میں اضافہ ہوا جب کہ امیر ممالک نے اس  مرض پر کافی حد تک قابو پالیا۔

خیال رہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے مرض کو  خاموش قاتل  بھی کہا جاتا ہے  جو کہ دل کی بیماریوں سمیت اسٹروک اور گردے کے امراض کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

مزید خبریں :