کھیل
Time 31 اگست ، 2021

’بھارت نواز رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانا کسی طور پر درست نہیں‘

رمیز راجہ نے بگ تھری منصوبے میں بھارت کی بھرپورکی تھی: سرفراز نواز— فوٹو فائل
 رمیز راجہ نے بگ تھری منصوبے میں بھارت کی بھرپورکی تھی: سرفراز نواز— فوٹو فائل

لندن: سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز  نواز  نے قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز  راجہ کو  پاکستان کرکٹ بورڈ کا چئیرمین بنائے جانے  کے فیصلے کی شدید مخالفت کی ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز  نواز کا لندن میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ بھارت نواز رمیز  راجہ کو  پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بنانا کسی طور  پر  بھی درست نہیں ہو گا، رمیز راجہ نے بگ تھری منصوبے میں بھارت کی بھرپور حمایت کی تھی۔

سرفراز  نواز کے مطابق رمیز  راجہ کی جگہ ماجد خان، سلیم الطاف، ظہیر عباس اور  جواد خان موزوں امیدوار ہیں۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ ادارہ جاتی کرکٹ بحال کی جائےکیوں کہ کھلاڑی بھیک مانگنے پر مجبور  ہو گئے ہیں۔

 سرفراز  نواز  کا  احسان مانی کے بطور  چیئرمین مزید کام کرنے سے  متعلق انکار  پر  بات  کرتے ہوئے کہنا تھا کہ احسان مانی کو عمران خان کی بات مانتے ہوئے ورلڈ کپ تک اپنے عہدے پر کام کرنا چاہیے تھا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے رمیز  راجہ کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تقرری کی منظوری دے دی ہے۔


مزید خبریں :