پاکستان
16 اکتوبر ، 2012

کراچی: سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی کے والد بازیاب،3اغوا کار ہلاک

کراچی: سابق رکن خیبر پختونخوا اسمبلی کے والد بازیاب،3اغوا کار ہلاک

کراچی…کراچی میں حب ریور روڈ پر سی پی ایل سی اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے دو ماہ قبل اغوا کئے گئے شخص کو مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا۔ مقابلے میں 3اغواء کار بھی مارئے گئے ہیں۔سی پی ایل سی سربراہ احمد چنائے کے مطابق حب ریور روڈ پر ہاکس بے کے قریب سی پی ایل اور اے وی سی سی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے دوماہ قبل اغواء ہونے والے زین العابدین کو مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا۔اس کارروائی میں اغواکاروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین اغوا کار ہلاک ہو گئے جبکہ دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ملزمان کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سابق رکن خیبر پختون خوا اسمبلی زین العابدین کے والد ہیں۔جنہیں 13 اگست کے روز نماز پڑھنے جاتے ہوئے اغواء کیا گیا تھا۔ایس ایس پی اے وی سی سی نیاز احمد کھوسہ کے مطابق مارے جانے والے اغواکاروں کے ساتھ مکان میں خواتین بھی تھیں جنہیں تحقیقات کے لئے حراست میں لیا گیا ہے جبکہ شبہ ہے کے ملزمان تاوان کی رقم دہشت گردی کے مقاصد کے لئے استعمال کرتے تھے۔

مزید خبریں :