پاکستان
16 اکتوبر ، 2012

پشاور موٹروے ٹول پلازہ پر غیرملکیوں کی گاڑیوں کو چھوڑ دیا گیا

 پشاور موٹروے ٹول پلازہ پر غیرملکیوں کی گاڑیوں کو چھوڑ دیا گیا

پشاور… پشاورمیں موٹروے ٹول پلازہ پر غیرملکیوں کے دو گاڑیوں کو روک لیا گیا، تاہم سفری دستاویزات موجود ہونے پرگاڑیوں کو چھوڑ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق گاڑیوں میں جرمنی کے این جی او کے تین اہل کار اور دو پاکستانی ڈرائیور موجود تھے۔ذرائع کے مطابق غیرملکیوں کی دونوں گاڑیاں اسلام آباد سے پشاور آرہی تھیں۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کے اہل کاروں نے دستاویزات کی چیکنگ کے لئے دونوں گاڑیوں کو روک لیا۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کے اہل کار نے پوچھ گچھ اور غیرملکیوں کے پاس این او سی اور سفری دستاویزات موجود کے بعد دونوں گاڑیوں کو پشاور آنے کی اجازت دے دی گئی۔

مزید خبریں :