Time 09 ستمبر ، 2021

'وائے ناٹ میری جان' یہ صرف گانا نہیں بلکہ نوجوانوں کی آواز ہے

یوٹیوب پر چند دنوں میں ہی اس گانے کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں،فوٹو: اسکرین شاٹ
یوٹیوب پر چند دنوں میں ہی اس گانے کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں،فوٹو: اسکرین شاٹ

پیپسی کی جانب سے حال ہی میں جاری کیا گیا  پاکستانی ریپرز کے بینڈ 'ینگ اسٹنرز 'کا گانا 'وائے ناٹ میری جان' تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

یوٹیوب پر چند دنوں میں ہی اس گانے کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور یہ گانا نوجوانوں میں مزید مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

گانےکو ینگ اسٹنرز کے ریپ گلوکاروں طلحہ انجم اور طلحہ یونس نے آواز دی ہے اور ذیشان پرویز نے اس کی ہدایت کاری ہے،انٹرنیٹ صارفین کو اس گانے کے بول بے حد پسند آئے ہیں، بہترین موسیقی کے ساتھ اس گانے کی ویڈیو بھی کمال کی ہے جو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑلیتی ہے۔

اس گانے کے حوالے سے چند نکات پیش کیے جارہے ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ یہ گانا کیوں نوجوانوں کی آواز قرار دیا جارہا ہے۔

گانے کی شاعری میں دنیا کو درپیش موجودہ مشکل صورتحال کے حوالے سے امید دلائی گئی کہ مشکل وقت عارضی ہے ، آگے اچھا وقت آئےگا۔

گانےکو ینگ اسٹنرز کے ریپ گلوکاروں طلحہ انجم اور طلحہ یونس نے آواز دی ہے،فوٹو: اسکرین شاٹ
گانےکو ینگ اسٹنرز کے ریپ گلوکاروں طلحہ انجم اور طلحہ یونس نے آواز دی ہے،فوٹو: اسکرین شاٹ

اس کے علاوہ گانے میں ایسے بہت سے بول شامل ہیں جو مثبت سوچ اجاگر کرتے ہوئے نوجوانوں میں زندگی کے حوالے سے جوش وخروش کو ظاہر کرتے ہیں۔گانے کی ویڈیو میں خوشگوار تجربہ کیا گیا ہے اور پیپسی کی یادوں کے ساتھ جدید گرافکس پر مشتمل توانائی سے بھرپور مناظرپیش کیےگئے ہیں۔

گانےکی ہدایت کاری اور کوریوگرافی میں پہلی بار پاپ کلچر کو دکھایا گیا ہے، ویڈیو دلکش اور خوبصورت تھری ڈی مناظر کا امتزاج ہے اور  یہ گانےکو نوجوانوں کی طرف سے نوجوانوں کے جذبات کا اظہار  بناتی ہے۔

امید کی جاسکتی ہے کہ امیدکی بے باکانہ آواز کے باجود یہ گانا کسی کے خلاف نہیں سمجھا جائےگا، بلکہ یہ صرف ایسی ذہنیت کے خلاف ہے جو ترقی کے خلاف ہے اور یہ سب کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر روایتی سوچ کے طریقوں سے ہٹ کر ایک دوسرے کی مدد کرنے پر زور دیتا ہے۔

یہ گانا دقیانوسی خیالات اور تعصب کو بھی رد کرتا ہے اور واضح طور پر لوگوں کو وہ کرنے کی ترغیب دیتا ہے جو وہ ہمیشہ سے کرنا چاہتے ہیں،  یہ ایک اور وجہ ہے جس کے باعث یہ گانا نوجوانوں میں نہایت مقبول ہورہا ہے۔


مزید خبریں :