28 ستمبر ، 2023
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال کے اختتا م سے قبل ٹیکس دہندگان پر 30 ستمبر 2023 کی آخری تاریخ سے قبل اپنے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے پر زور دیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق اس آخری تاریخ کا اطلاق ہر اقسام کے ٹیکس دہندگان پر نافذ ہوگا، جو کہ افراد،کاروباری اداروں، انجمنوں اور مالی سال کے خصوصی انتظامات کی حامل کمپنیوں کے لیے یکساں تعمیل کے مواقعوں کو فروغ دیتا ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہےکہ جرمانے اور قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے وقت پر فائل کرنا ایک قانونی تقاضا ہے، ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں تاخیر پر ٹیکس حکام کی جانب سے جرمانہ عائدکیا جاسکتا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق بروقت فائلنگ، فعال ٹیکس دہندگا ن کی فہرست (اے ٹی ایل) میں شمولیت کو یقینی بناتا ہےاور ٹیکس دہندگان کو کم ٹیکس کی شرح اور مخصوص مراعات حاصل ہوتی ہیں۔
ایف بی آر ایک ہموار عمل کے لیے ایک الیکٹرانک فائلنگ آپشن پیش کرتا ہے، جس سے ٹیکس دہندگان کے لیے مقررہ تاریخ پر ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں آسانی اور کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں تیاری میں مدد کے خواہاں ٹیکس دہندگان، ٹیکس پروفیشنل یا ٹیکس کنسلٹنٹ کو اپنے ٹیکس ریٹرن درست اور بروقت جمع کرانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔
ایف بی آر کا کہنا ہےکہ اپنے انکم ٹیکس ریٹرن کو جمع کرانےکے عمل کو یقینی بناتے ہوئے درست طریقے سے مکمل کرنےکے لیے ضروری دستاویزات اور مالی معلومات جمع کرنےکی تیاری کریں۔
ٹیکس فائل کرنا آپ کی آمدن کا سرکاری ریکارڈ ہوتا ہے، یہ اس وقت انتہائی اہمیت اختیار کرجاتا ہے جب آپ کو مختلف مقاصد کے لیے اپنی آمدن ثابت کرنےکی ضرورت ہو، جیسےکہ ویزا یا قر ض کا حصول یا اسکالر شپ کے لیے۔
اگر آپ نے واجب الادا ٹیکس سے زائد ٹیکس ادا کیا ہے تو ٹیکس ریٹرن فائل کرنے سے آپ رقم کی واپسی کا دعویٰ کرسکتے ہیں، اس سے آپ کی آمدن سے منہا کیےگئے کسی بھی اضافی ٹیکس کی وصولی میں مدد مل سکتی ہے۔
کچھ ممالک ویزا جاری کرتے وقت ٹیکس دہندگان سے ٹیکس ریٹرن جمع کرانےکی تاریخ کا ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور ٹیکس فائلر ہونے کی صورت میں ایسی ضروریات کو پورا کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔
ٹیکس کی ادائیگی،ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنے، طبی سہولیات، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے جیسے عوامی خدمات کی حمایت کا ایک طریقہ ہے۔
ٹیکس فائل نہ کرنے میں ناکامی یا کم آمدن کی اطلاع دینے کے نتیجے میں جرمانے اور دیگر قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اپنے انکم ٹیکس ریٹرن بروقت جمع کرانے سے آپ ان مسائل سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
کاروبار کے لیے ٹیکس فائلر ہونا،کاروباری لین دین، حکومتی معاہدوں کے حصول اور کاروباری برادری میں اچھی ساکھ برقرار رکھنے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
اگر آپ ایک کاروباری ہیں تو ٹیکس فائلر ہونا اکثر سرکاری ٹینڈرز اور معاہدوں کے حصول میں حصہ لینے کے لیے ضروری ہوتا ہے۔