05 جنوری ، 2024
عامر طفیل کو سوئی ناردرن کا منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) مقرر کردیا گیا۔
سوئی ناردرن بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جمعے کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں عامر طفیل کو اگلے تین سال کے لیے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا مینجنگ ڈائریکٹر مقرر کرنے کی منظوری دی۔
عامر طفیل پیشہ ورانہ اعتبار سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں۔
وہ گزشتہ 20 برس سے سوئی ناردرن سے وابستہ ہیں اور اس عرصے میں منیجمنٹ سطح پر مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔
سوئی ناردرن میں شمولیت سے قبل عامر طفیل پاکستان اور بیرون ملک مختلف اہم قومی و کثیر القومی اداروں کے ساتھ بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔
عامر طفیل کا 32 برس کا پیشہ ورانہ سفر اُن کے مختلف شعبوں میں بھرپور تجربے کی عکاسی کرتا ہے۔