Time 29 اپریل ، 2023

سوئی ناردرن ہیڈ آفس میں ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح

چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز روحی رئیس خان نے ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کیا
چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز روحی رئیس خان نے ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کیا

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے ہیڈ آفس میں ڈے کیئر سینٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز روحی رئیس خان نے ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز  روحی رئیس خان نے کہا کہ بورڈ  آف ڈائریکٹرز نے ہمیشہ کمپنی منیجمنٹ کے تعاون سے ادارے اور ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین اقدامات کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ کے ان ہی اقدامات اور کمپنی منیجمنٹ کی کاوشوں کے نتیجے میں یو ایف جی اور اخراجات پر کنٹرول پانے میں کامیابی کے علاوہ ڈیجیٹائزیشن پروگرام پر عمل درآمد ممکن ہوسکا۔

روحی رئیس خان نے مزید کہا کہ کوئی بھی ادارہ اور معاشرہ باہمی کاوشوں کے بغیر کامیابی کی منازل طے نہیں کرسکتا لہٰذا کمپنی کے مرد و خواتین ملازمین کو مل جل کر کام کرنے کے علاوہ ایک دوسرے کے لیے برداشت کا مادہ بھی پیدا کرنا چاہیے۔

 نہوں نے کہا کہ ڈے کیئر سینٹر سوئی ناردرن کی خواتین ملازمین کا دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پایہ تکمیل تک پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ منیجمنٹ کے اسی طرح کے تعاون کے ساتھ مستقبل میں بھی ملازمین کیلئے بہترین اقدامات کیے جاتے رہیں گے۔

قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن کی ڈے کیئر منصوبے میں گہری دلچسی کو سراہا جس سے منصوبے کی فوری تکمیل میں مدد ملی۔ 

انہوں نے کہا کہ ہر چیز میں بہتری کی گنجائش موجود رہتی ہے، لہٰذا ڈے کیئر سینٹر کو بھی ملازمین کی آراء کے مطابق وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتر بنایا جائے گا۔

افتتاحی تقریب میں ڈے کیئر سینٹر کے منصوبے سے متعلق جامع دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔ تقریب میں کمپنی کی سینیئر منیجمنٹ سمیت خواتین ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید خبریں :