پاکستان
15 فروری ، 2012

امریکا:پاکستانی پر مشرف کے قتل ،دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام فرد جرم عائد

 امریکا:پاکستانی پر مشرف کے قتل ،دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام فرد جرم عائد

واشنگٹن…امریکا میں ایک پاکستانی پر سابق صدر پرویز مشرف کو قتل کرنے کی کوشش اور امریکا میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔پینٹاگون کے گوانتانامو وار کرائمز ٹریبونل میں استغاثہ نے ماجد خان نامی پاکستانی پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے سن 2002 میں القاعدہ سے مل کر کراچی کی ایک مسجد میں خود کش حملہ کرکے اس وقت کے صدر پرویز مشرف کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھااور جسم سے دھماکا خیز مواد باندھ کر مسجد میں بیٹھ گیا تاہم اس دن پرویز مشرف اس مسجد میں نہیں گئے۔ماجد پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ اس نے القاعدہ کے رہنما خالد شیخ محمد کے ساتھ مل کر امریکا میں پیٹرول کے زیر زمین ذخائر دھماکے سے اڑانے کی سازش کی تھی۔

مزید خبریں :