پاکستان

کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی، وزیراعظم نے اشرف غنی کےفرار سے متعلق قصہ سنایا

وزیراعظم نےکرکٹ ٹیموں کے دوروں کی منسوخی پر وزیرداخلہ اور وزیراطلاعات کو الگ الگ ہدایات دی ہیں،فوٹو: فائل
وزیراعظم نےکرکٹ ٹیموں کے دوروں کی منسوخی پر وزیرداخلہ اور وزیراطلاعات کو الگ الگ ہدایات دی ہیں،فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےکرکٹ ٹیموں کے دوروں کی منسوخی پر وزیرداخلہ اور وزیراطلاعات کو الگ الگ ہدایات دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے مہنگائی کنٹرول کرنے اور ووٹنگ مشین پرکام تیزکرنےکی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نےکہا ہےکہ ووٹنگ مشین پرپارلیمنٹ اورکابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد ہونا چاہیے، اس موقع پر وزیراعظم نے سابق افغان صدراشرف غنی کے فرار سے متعلق خفیہ اطلاع کا قصہ بھی سنایا۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ ووٹنگ مشین کے متعلق الیکشن کمیشن کے اعتراضات پر بھی کابینہ میں بات ہوئی۔

کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کون سی اشیاءکیوں مہنگی ہوئیں، عوام کو باخبر رکھنا ضروری ہے، اشیائےخوردونوش کی قیمتیں بڑھانے سے پہلے عوام کو حقائق بتائے جائیں۔

وزیرخزانہ شوکت ترین نےبریفنگ دی کہ ڈالر ریٹ بڑھنے کا کئی چیزوں پر اثر پڑا، کنٹرول کر رہے ہیں ۔

وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی فخر امام نے کہا کہ پوری دنیا میں فوڈ  آئٹمز کی قیمتیں بڑھیں ، اس مرتبہ ملک میں خریف کی فصلیں 20 فیصد زیادہ آئیں گی ، چاول، گنا، کپاس کی فصل اور سبزیاں وغیرہ معمول سے زیادہ تیار ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق نئے ٹرانس ریل ٹریک، پشاور،کابل ، جلال آباد، مزار شریف اور تاشقند پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔

مزید خبریں :