25 ستمبر ، 2021
سندھ کی انتخابی فہرستوں کے اعداد و شمار میں فرق پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے آبادی اور ووٹرز کے اعداد و شمار میں فرق کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ کے 3540 شماریاتی بلاکس میں ووٹرز کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے ضلعی الیکشن کمشنرز سندھ کو ووٹرز فہرستوں پر نظرثانی کے احکامات جاری کر دیے۔