ویڈیو: کیا آپ اس چمپینزی سے اپنے کپڑے دھلوائیں گے؟

چمپینزی کو سب سے عقلمند جانور سمجھا جاتا ہے ، انسان کی مشابہت کے ساتھ ساتھ یہ جانور انسان جیسی حرکتیں بھی کرتا نظر آتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ان دنوں کافی مقبول ہورہی ہے جس میں ایک چمپینزی کو بلکل انسانوں کی طرح کپڑے دھوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں چمپینزی دیسی اسٹائل میں کپڑے دھورہا ہے ، وہ پہلے صابن کو پیلے رنگ کی ٹی شرٹ پر لگاتا ہے اور پھر رگڑنا شروع کردیتا ہے۔

یہ ویڈیو سچن شرما نامی صارف نے انسٹاگرام پر بھی اپ لوڈ کی ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کب اور کہاں شوٹ کی گئی۔

یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے جس سے سوشل میڈیا صارفین حیران اور دنگ رہ گئے ہیں۔

چمپینزی کی کپڑے دھونے کی ویڈیو کو اب تک 3ہزار سے زائد صارفین پسند کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :