پاکستان
Time 12 اکتوبر ، 2021

چاروں صوبوں میں انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام شروع کردیا گیا

ملک  کے چاروں صوبوں میں انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام شروع کر دیا گیا۔

انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا عمل چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے  جس کے لیے الیکشن کمیشن کے افسران کی خصوصی تربیت کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ 

انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا عمل 7 نومبر سے 6 دسمبر تک جاری رہے گاجس دوران گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق کی جائے گی ۔ 

دوسری جانب صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار احمد کا کہنا ہے کہ انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی ڈور ٹو ڈور تصدیق کے ذریعے ہوگی تاکہ غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں تیار کی جاسکیں ۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اور آئندہ عام انتخابات کا دارومدار انہی انتخابی فہرستوں پر ہوگا۔

غلام اسرار احمدکے مطابق 7 نومبر سے 6 دسمبر تک گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق کی جائے گی اور 13 اپریل  2022 کو حتمی انتخابی فہرست شائع کر دی جائے گی۔

مزید خبریں :