Time 13 اکتوبر ، 2021
پاکستان

لاہور: نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کی نازیبا ویڈیو بنانیوالا ڈاکٹر گرفتار، ویڈیوز برآمد

ایف آئی اے نے نرسز اور لیڈی ڈاکٹرز کو نشہ آور مشروب پلاکران کی نازیبا ویڈیوز بنانے والےجناح اسپتال کے ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق جناح اسپتال لاہور کے ڈاکٹرعبد اللہ حارث کے خلاف چونگی امرسدھولاہور کی رہائشی ایک متاثرہ خاتون نے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دی تھی، ملزم متاثرہ خاتون کی نازیبا ویڈیوز سے اسے بلیک میل کررہا تھا۔

ایف آئی اے حکام کا بتانا ہےکہ  خاتون کی درخواست پر سائبرکرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبداللہ حارث کو گرفتار کرلیا اور ملزم کے دو موبائل فون قبضے میں لے لیے۔

ایف آئی اے کے مطابق ڈاکٹر کے موبائل سے مختلف نرسز اور لیڈی ڈاکٹر کی 50 نازیبا ویڈیوز برآمدہوئیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :