Time 20 اکتوبر ، 2021
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو علی ترین کو بھجوائے گئے نوٹس پر حتمی فیصلے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو غیر ملکی اثاثے ظاہر نہ کرنے پربھجوائے گئے نوٹس پر حتمی فیصلہ دینے سے روک دیا۔

ایف بی آر نے علی ترین کو 3 کروڑ 36 لاکھ پاؤنڈز کے اثاثے ڈکلیئر نہ کرنے کے الزام پر نوٹس بھجوایا تھا۔

جسٹس شاہد کریم نے علی خان ترین کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ایف بی آر کو شوکاز نوٹس پر کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے حتمی فیصلے سے روک دیا۔

عدالت نے ایف بی آر اور دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کردیے۔

علی ترین کا مؤقف ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن میں تمام غیر ملکی اثاثوں کو ڈکلیئر کر رکھا ہے۔

علی ترین نے درخواست میں استدعا کی کہ ایف بی آر کا یکم اکتوبر کو بھجوایا گیا اظہار وجوہ کا نوٹس غیر آئینی و غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

مزید خبریں :