29 اکتوبر ، 2021
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے افغانستان سے میچ سے قبل کھلاڑیوں کو مشورے دیے۔
پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں میتھیو ہیڈن کو پاکستانی بیٹسمین خوشدل شاہ اور دیگر کھلاڑیوں سے اپنے بلے بازی کا تجربہ شیئر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
میتھیو ہیڈن نے مشورہ دیا کہ کھیل کے دوران جب آپ کا سامنا ورلڈ کلاس فاسٹ بولرز سے ہو جو نئی گیند سے بولنگ کرارہا ہو تو ہرگز نہیں سوچیے گا کہ آپ اس بولرز کے سامنے ناکام ہوجائیں گے بلکہ اسی اعتماد سے ساتھ کھیلیں جیسے آپ کھیلتے آئے ہیں۔
قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ نے کہا کہ میچ میں بھی ایسے ہی پرفارم کریں جیسے آپ نے میچ کیلئے پریکٹس کی ہے۔
ہیڈن کا کہنا تھا کہ پاور ہٹنگ کے ذریعے اپنا ٹارگٹ سیٹ کرنے کی کوشش کریں کیونکہ اگر آپ آؤٹ نہیں ہوئے اور آپ کے ہاتھ میں بلا موجود ہے تو آپ کے لیے 140 رنز بنانا بھی ناممکن نہیں۔