کھیل
Time 04 نومبر ، 2021

آصف علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے تین کھلاڑیوں کو نامزد کردیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے پاکستان کے  آصف علی بھی فہرست میں شامل ہیں۔

آئی سی سی نے ماہ اکتوبرکی پرفارمنس پر پلیئر آف دی منتھ کے لیے تین نامزدگیاں کی ہیں ، جس میں پاکستان کے آصف علی، بنگلا دیش کے شکیب الحسن اور نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے شامل ہیں۔

 آصف علی نے گزشتہ ماہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں 273.68کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 52 رنز اسکور کیے ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف صرف 12 گیندوں پر 27 رنز کیے ، اور پاکستان کو فتح دلائی۔

اس کے علاوہ افغانستان کے خلاف 7 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے  25 رنز بناکر شاندار کامیابی دلوائی۔

واضح رہے کہ پلیئر آف دی منتھ کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا۔

مزید خبریں :