Time 07 نومبر ، 2021
انٹرٹینمنٹ

’میری بہترین دوست شاہد کی محبت میں گرفتار تھی‘

اداکار شاہد کپور نے میرا سے 2015 میں شادی کی تھی—فوٹوفائل
 اداکار شاہد کپور نے میرا سے 2015 میں شادی کی تھی—فوٹوفائل

بالی وڈ اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بہترین دوست شاہد کپور کی محبت میں گرفتار تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میرا راجپوت کا  شاہد کپور سے متعلق بتانا ہے کہ وہ ان کی بہترین دوست کا کرش رہ چکے ہیں جبکہ  وہ  اس لڑکی کو  کالج لائف سے جانتی ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرا راجپوت نے بتایا کہ شاہد ان کی بہترین دوست کا کرش تھے اور جب انھوں نے اپنی دوست کو بتایا کہ وہ شاہد سے شادی کرنے جا رہی ہیں تو اس کا پہلا ردعمل تھا’ اوہ مائی گاڈ‘ !کیا تم جانتی ہو کہ شاہد اور میں ایک دوسرے کو جانتے ہیں ؟ شاہد اسکول کے دوران سے میرا کرش ہیں اور ہم کالج لائف سے اچھے دوست ہیں۔

خیال رہے کہ اداکار شاہد کپور نے میرا راجپوت سے 2015 میں شادی کی تھی ان کے دو بچے بھی ہیں۔

مزید خبریں :