Time 07 نومبر ، 2021
کھیل

بابر اعظم آج اس مقام پر کس کی وجہ سے ہیں؟ والد نے بتا دیا

آج میں آپ کو ایسے اُستاد کا تعارف کراتا ھوں جس نے سب کچھ بابر کو سکھایا__فوٹو: فائل
 آج میں آپ کو ایسے اُستاد کا تعارف کراتا ھوں جس نے سب کچھ بابر کو سکھایا__فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے اپنے بیٹے کے استاد کا تعارف کروا دیا۔

کپتان کے والد کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ پر بابر اور ان کے استاد سابق کرکٹر منصور رانا کی تصویر شیئر کی گئی جس کے ساتھ طویل کیپشن بھی درج تھا۔

اعظم صدیق نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آج میں آپ کو ایسے اُستاد کا تعارف کرواتا ہوں جس نے سب کچھ بابر کو سکھایالیکن وہ مانتے نہیں ہیں، انڈر 16 سے اب تک بابر کو جب بھی بیٹنگ میں مشکل آتی ہے تو وہ ان کے پاس جاتا ہے۔

کپتان کے والد نے منصور رانا کے حوالے سے کہا کہ اب تک آپ نے بابر  پر محنت کی لیکن اسے ظاہر نہ ہونے دیا،  زرعی ترقیاتی بینک پہلا ڈپارٹمنٹ تھا جو آپ نے ہی نے بابر کو دلوایا، اس کی پہلی سیلری 16 ہزار 800 روپے ملی تھی جو میں زندگی میں کبھی نہیں بھولوں گا اور خدا کی قسم آج تک میری تمام ترکوششوں کے باوجود کھانے کی دعوت بھی قبول نہیں کی۔

اپنی پوسٹ میں کرکٹر کے والد نے لکھا کہ بابر اپنے والد کے بعد اگر سب زیادہ کسی کی عزت کرتا ہے تو محترم منصور رانا صاحب وہ آپ ہیں، لوگ مجھےاور میرے بیٹے کو رول ماڈل سمجھتے ہیں لیکن ہم دونوں کے رول ماڈل آپ ہیں، اللہ پاک آپ پر اور آپ کے اہل خانہ پر ہمیشہ رحمتوں کی بارش رکھے، آمین۔

بابر اعظم کے والد نے منصور رانا کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا__فوٹو: جیو نیوز
بابر اعظم کے والد نے منصور رانا کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا__فوٹو: جیو نیوز

واضح رہے کہ سابق کرکٹر منصور رانا آج کل پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر بھی ہیں۔

مزید خبریں :