09 نومبر ، 2021
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل کل ابوظبی میں کھیلا جائے گا ، جہاں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔
ورلڈکپ 2019 کی فائنلسٹ ٹیمیں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ،انہی دونوں ٹیموں کے درمیان ایک اور بڑا مقابلہ کل ابوظبی میں ہونے جا رہا ہے۔
دونوں ٹیموں کے کپتان وہی جبکہ اسکواڈز میں بہت سے کھلاڑی بھی وہی جنہیں میگا ایونٹ کا میگا میچ کھیلنے کا تجربہ ہے ۔
انگلش کپتان مورگن کے پاس جارح مزاج بیٹسمین بھی ہیں ، پیسر بھی اور بہترین اسپینرز بھی ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کھیل کے ہر شعبے میں میں پرفیکٹ ہے ۔
نیوزی لینڈ کی بیٹنگ پاور میں مارٹن گپٹل اور کپتان ولیمسن ہیں تو بولنگ میں بولٹ ، ساؤتھی ، سوڈھی اور سینٹنر ہیں۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق کل رات سات بجے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں جمعرات کو دبئی میں مقابلہ کریں گی ۔