کھیل
Time 11 نومبر ، 2021

'ہم آپ کیلئے سجدے میں ہیں' سیمی فائنل سے قبل بابر اعظم کے والد کا پیغام

اعظم صدیق نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں بابراعظم سمیت فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ہیں/ فائل فوٹو
اعظم صدیق نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں بابراعظم سمیت فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ہیں/ فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل قومی کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اعظم صدیق نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں بابراعظم سمیت فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ہیں۔

کرکٹر کے والد نے فرطِ جذبات سے بھرپور پوسٹ میں شاعر مخدومؔ محی الدین کے اشعار لکھے جس کے الفاظ کچھ یوں تھے۔

'حیات لے کے چلو کائنات لے کے چلو، چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو'۔

بابر اعظم کے والد نے قومی ٹیم کیلئے پیغام دیا کہ آپ اپنا بہترین کریں، ہماری قوم بہترین ہی اپنی دعاؤں میں مانگ رہی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہم کم ترین آپ کیلئے سجدے میں ہیں، پاکستان زندہ آباد۔

اسکرین گریب انسٹاگرام پوسٹ
اسکرین گریب انسٹاگرام پوسٹ

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کیخلاف اپنا سیمی فائنل کھیلے گی جب کہ نیوزی لینڈ پہلے ہی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے۔

مزید خبریں :