کھیل
Time 11 نومبر ، 2021

کیوی کھلاڑی نیشم نے فائنل میں پہنچنے کا جشن کیوں نہیں منایا؟

کرکٹر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین سے پوشیدہ نہ رہ سکا__فوٹو: ٹوئٹر
کرکٹر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین سے پوشیدہ نہ رہ سکا__فوٹو: ٹوئٹر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل کے ہیرو جمی نیشم کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

گزشتہ روز انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس میں نیوزی لینڈ آخری کے اوورز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فائنل میں جا پہنچا۔

میچ کے مشکل مراحل میں جمی نیشم نے محض 11 گیندوں پر دھواں دھار 27 رنز بنائے اور 167 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ساتھی کھلاڑی ڈیرل مچل کا خوب ساتھ دیا۔

ایسے میں جب ڈیرل مچل نے آخری گیند پر چوکا لگایا تو نیوزی لینڈ کا پورا اسکواڈ اور ٹیم ممبرز جشن مناتے نظر آئے لیکن جمی نیشم کے چہرے پر کسی قسم کے جذبات محسوس نہیں ہوئے، وہ ایسے بیٹھے رہے جیسے کسی گہری سوچ میں مبتلا ہوں۔

کرکٹر کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین سے پوشیدہ نہ رہ سکا، اسپورٹس ویب سائٹ کرک انفو کی جانب سے بھی اسی حوالے سے ٹوئٹ کیا گیا  اور لکھا کہ نیشم اپنی جگہ سے ہلے تک نہیں۔

نیشم نے جواب دیا کہ کیا میرا کام ختم ہوگیا؟ مجھے نہیں لگتا۔ ان کے اس ٹوئٹ سے واضح تھا کہ جمی نیشم فائنل میں فتح حاصل کرنے کی بات کررہے ہیں۔


مزید خبریں :