کھیل
Time 12 نومبر ، 2021

شاہین کے مسلسل تین چھکے کھانے سے متعلق شاہد آفریدی کا بیان سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی پرفارمنس سے ناخوش ہیں۔

اپنے بیان میں بوم بوم آفریدی نے کہا کہ اگر حسن علی سے کیچ چھوٹ گیا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ بالکل ہمت ہار جائیں اور تین گیندوں پر تین چھکے کھا جائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 20 رنز درکار تھے، شاہین آفریدی نے بولنگ کی تو ویڈ نے اونچا شاٹ کھیلا اور گیند باؤنڈری پر موجود حسن علی کے پاس گئی لیکن انہوں نے کیچ چھوڑ دیا اور دو رنز آسٹریلیا کو ملے۔

اگلی تین گیندوں پر میتھیو ویڈ نے تین چھکے لگاکر میچ ختم کردیا اور پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے بھی کہا کہ میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا، کیچ ہوجاتا تو نیا بیٹسمین آتا اور صورتحال مختلف ہوسکتی تھی، آسٹریلیا جیسی ٹیم کو چانس دیں گے تو وہ میچ جیت ہی جائیں گے۔

مزید خبریں :