Time 12 نومبر ، 2021
پاکستان

کور کمیٹی اجلاس، وزیراعظم کا آسٹریلیا کے میچ میں قومی ٹیم کی بعض غلطیوں کا ذکر

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی جبکہ پارٹی امور پربھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پرمشاورت کی گئی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورکمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کے سیاسی معاملات پر گفتگو سے گریز کیا جبکہ اجلاس میں معیشت مہنگائی اور عوامی ریلیف کے اقدامات زیر بحث رہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان  نے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز کے میچ میں ٹیم کی بعض غلطیوں کا ذکرکیا اور کہا کہ ٹیم آخر تک پر اعتماد رہتی تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔

وزیراعظم نے ویلفیئر کے حکومتی اقدامات کو عوام تک پہنچانے پر زور دیا اور سوال کیا کہ ویلفیئر کے اتنے کام ہو رہے ہیں، عوام تک کیوں نہیں پہنچ پا رہے؟ 

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ لوگوں کو آسان الفاظ میں بتائیں کہ حکومت ان کیلئے کیا کر رہی ہے، عام آدمی کو ریلیف حکومت کی توجہ کا مرکز ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو آسٹریلیا نے شکست دی۔

مزید خبریں :