14 نومبر ، 2021
انڈونیشیا کی علم دوست خاتون نے بچوں کو کتابوں سے محبت اور مطالعے کی طرف راغب کرنے کا منفرد طریقہ اپنا لیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی خاتون رادن رورو ایک لائبریرین ہیں جو کچرے کے بدلے بچوں کو کتابیں بانٹتی ہیں۔
بچے پلاسٹک کی چیزیں کچرے کی گاڑی میں ڈال کر نئی کتاب اٹھا لیتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بچوں میں پڑھنے کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ انہیں ماحول سے آگاہ کرنے میں بھی مدد کر رہی ہیں۔
رادن نے کہا کہ ہم آن لائن دنیا کے نقصان کو کم کرنے کے لیے چھوٹی عمر سے ہی پڑھائی کا کلچر بنائیں اور موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے اور زمین کو کچرے سے بچانے کے لیے اقدامات کریں۔
رپورٹس کے مطابق رادن ہر ہفتے تقریباً 100 کلو (220 پاؤنڈ) کچرا اکٹھا کرتی ہیں، جسےوہ ری سائیکلنگ یا فروخت کے لیے بھیج دیتی ہیں۔