Time 19 نومبر ، 2021
کھیل

رمیز راجہ سہ ملکی سیریز میں پاک بھارت میچز کیلئے پر امید

پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز مشکل کام ہے مگر کچھ پوائنٹس پر سہ ملکی سیریز کرائی جاسکتی ہے: رمیز راجہ/ فائل فوٹو
پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز مشکل کام ہے مگر کچھ پوائنٹس پر سہ ملکی سیریز کرائی جاسکتی ہے: رمیز راجہ/ فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ سہ ملکی سیریز کے ذریعے پاک بھارت میچز کے لیے پرامید ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق رمیز راجہ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان سہ ملکی سیریز کے لیے کارڈ سے باہر نہیں ہیں اور سہ ملکی سیریز میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کا سامنا کرسکتی ہیں۔

تاہم پی سی بی چیئرمین نے دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان سیریز سے متعلق میٹنگ کے امکان کو مستردکردیا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز مشکل کام ہے مگر کچھ پوائنٹس پر سہ ملکی سیریز کرائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کا تعلق ہے ان سے دستبردار ہونا آسان نہیں ہے کیونکہ اس طرح کے کیس میں بہت زیادہ دباؤ ہوتا ہے، تمام چیزیں بورڈز کے سامنے پیش کی جاتی ہیں اس لیے انہیں نہیں لگتا کہ بھارت انٹرنیشنل ٹورنامنٹس سے پیچھے ہٹے گا۔

واضح رہےکہ 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میدان پاکستان میں سجے گا لیکن روایتی حریف بھارت کی اب تک اس اہم ایونٹ میں شرکت یقینی نہیں ہے۔

 اس حوالے سے بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کا کہنا تھاکہ دورہ پاکستان کے حوالے سے وقت آنے پر فیصلہ کیا جائے گا، بھارتی حکومت پوری طرح پاکستان کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے گی جس کے بعد ہی ہم ٹیم بھیجنے سے متعلق کوئی اعلان کریں گے۔

مزید خبریں :