کھیل
Time 26 نومبر ، 2021

مصباح الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کی دوبارہ کوچنگ کرنے سے گریزاں

سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ان کے دور میں بھی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ۔ —فوٹو: فائل
سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ان کے دور میں بھی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ۔ —فوٹو: فائل 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ان کے دور میں بھی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ۔

مصباح الحق  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم شاندار کھیلی ، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اُن کے جانے کے بعد ٹیم اچھا کھیل رہی ہے تو بھی مان لیتے ہیں ، یہ اُن کے لیے خوشی کی بات ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی دوبارہ کوچنگ کے لیے اپلائی نہیں کریں گے ۔

واضح رہے کہ  مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ، بیٹنگ کوچ رہے چکے ہیں انہوں نے رواں سال ستمبر میں استعفیٰ دیا تھا۔

مزید خبریں :