Time 05 جنوری ، 2022
پاکستان

طیارے میں خرابی، اسلام آباد سے سعودیہ جانیوالی پرواز حادثے سے بچ گئی

اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والی پرواز حادثے سے بچ گئی۔

ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائن کی پرواز میں ٹیک آف کرتے ہی فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے بعد طیارے کے کپتان نے ائیر ٹریفک کنٹرولر  سے دوبار لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کپتان کی درخواست پر ائیر  ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو فوری طور پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت دی جس پر کپتان نے انتہائی مہارت سے طیارے کو لینڈ کروایا۔

ذرائع کے مطابق طیارے کی مرمت کاکام شروع کردیا گیا ہے اور پرواز دوپہر میں روانہ ہوجائےگی۔

ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہےکہ طیارے کے مسافر لاؤنج میں موجود ہیں اور ان کا پوری طرح سے خیال رکھا جارہا ہے۔

مزید خبریں :