سنی لیون نے خود کو بالی وڈ کی ‘بدھو’ قرار دے دیا

سنی لیون کا بہت بڑا مداح ہوں، ان کے ساتھ ورلڈ ٹور میں گیا تھا اور ان میں ایک فیصد بھی غرور نہیں ہے، میکا سنگھ کی گفتگو— فوٹو:فائل
سنی لیون کا بہت بڑا مداح ہوں، ان کے ساتھ ورلڈ ٹور میں گیا تھا اور ان میں ایک فیصد بھی غرور نہیں ہے، میکا سنگھ کی گفتگو— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے خود کو انڈسٹری کی بدھو اداکارہ قرار دے دیا۔

اداکارہ سنی لیون نے بھارت کے مشہور کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ میں میکا سنگھ اور دیگر گلوکاروں  کے ہمراہ شرکت کی۔

شو میں اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی سمیت ایک دوسرے کے حوالے سے مختلف موضوعات پر بھی بات چیت کی۔

دی کپل شرما شو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا ہے جس میں سنی لیون خود کو بدھو قرار دے رہی ہیں۔

شو میں میکا سنگھ کا کہنا تھاکہ سنی لیون کا بہت بڑا مداح ہوں، ان کے ساتھ ورلڈ ٹور میں گیا تھا اور ان میں ایک فیصد بھی غرور نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سنی لیون ہمیشہ 7 بجے وقت پر شو میں پہنچ جاتی تھیں۔ اس پر اداکارہ  نے جواب دیا کہ ’میں ہی صرف انڈسٹری میں بدھو ہوں جو وقت پر آتی ہوں‘۔


مزید خبریں :