دنیا
11 جنوری ، 2022

امریکا کا افغانستان کیلئے مزید 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

نئی امداد خودمختار فلاحی تنظیموں کے ذریعے افغان عوام تک پہنچائی جائے گی— فوٹو: فائل
نئی امداد خودمختار فلاحی تنظیموں کے ذریعے افغان عوام تک پہنچائی جائے گی— فوٹو: فائل

امریکا نےافغانستان کیلئے 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

وائٹ ہاوس کے مطابق بائیڈن انتظامیہ افغانستان کو مزید 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی امداد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

افغانستان کیلئے اکتوبر کے بعد سے امریکا کی مجموعی امداد 78 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوجائے گی۔

امریکا اس کے علاوہ افغانستان کو کورونا ویکسین کی اضافی 10 لاکھ خوراکیں بھی فراہم کرے گا۔

امریکی حکام کے مطابق نئی امداد خودمختار فلاحی تنظیموں کے ذریعے افغان عوام تک پہنچائی جائے گی۔ امداد کے ذریعے رہائش، صحت، سردی سے بچاؤ، خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات کا سامان مہیا کیا جائے گا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM