'کام رُک گیا بس داڑھی بڑھ رہی ہے'، امیتابھ کام نہ ہونے کے باعث پریشان

امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی—فوٹو فائل
امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی—فوٹو فائل

بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن بھی ان اداکاروں میں شامل ہیں جن کا کام کووڈ کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔

ممبئی سمیت بھارت کی کئی ریاستوں میں کووڈ کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے کورونا پابندیوں کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔

ایسے میں جہاں عام عادمی پریشان ہے وہیں اداکاری کے شہنشاہ امیتابھ بچن بھی ان دنوں اپنے گھر میں فارغ بیٹھے ہیں۔

امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر  پوسٹ شیئر کی اور مداحوں کے ساتھ اپنی پریشانی کا تذکرہ کیا، انہوں نے اپنی بڑھی ہوئی داڑھی کے ساتھ ایک تصویر  پوسٹ کی۔

اداکار نے کیپشن ہندی میں لکھا کہ 'سب کچھ بند ہے، کام رُک گیا ہے بس داڑھی بڑھ رہی ہے'۔

امیتابھ بچن کی پوسٹ پر جہاں صارفین کی بڑی تعداد نے اپنے تبصرے پیش کیے وہیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے سربراہ سارووگنگولی نے بھی اداکار کی پوسٹ کو 'شاندار' کہا۔

مزید خبریں :