17 جنوری ، 2022
دنیا ئےکرکٹ کےبہترین بولرز میں سے ایک انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے پاکستانی بولر محمد آصف سے بولنگ کےگُر سیکھنے کا اعتراف کرلیا۔
جیمز اینڈرسن ان دنوں ایشز سیریز کیلئے آسٹریلیا میں موجودتھے جہاں انہوں نے 3 میچز میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔
انگلش بولر جیمز اینڈرسن جو سوئنگ بولنگ کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، اپنی اس مہارت کے بارے مبں آسٹریلوی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ 2010 کی سیریز میں محمد آصف کی بولنگ کو دیکھ کر ان کے انداز کو اپنایا۔
جیمز اینڈرسن نے بتایا کہ 2010 کی ایشز سے قبل مجھے بولنگ کوچ نے کہا کہ کو کابورا گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہوتا اس لیے کچھ سیکھیں، تو میں نے آصف کی بولنگ دیکھنے کے بعد اُس ہی طرح سے پریکٹس کی جس کا میچز میں مجھے کافی فائدہ ہوا۔
واضح رہے کہ جیمز اینڈرسن اس وقت ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر ہیں ان کی وکٹوں کی تعداد 640 ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے 2010 میں انگلینڈ کا دورا کیا تھا جس دوران ہی میچ فکسنگ کی وجہ سے محمد آصف پرانٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی تھی۔