16 فروری ، 2012
لندن… این جی ٹی… کہتے ہیں قسمت کی دیوی کبھی بھی اورکسی پر بھی مہربان ہوسکتی ہیں اور یہ مثال ایک برطانوی شخص پر بخوبی صادق آتی ہے۔برطانیہ میں جاف فشر نامی ایک شخص نے اپنے میٹل ڈیٹیکر کو استعمال میں لاتے ہوئے دریا کی تہہ سے سونے سے مزین سنہرا پتھر کھود نکالا ہے۔Quartz(سنگِ مردار)کے4اعشاریہ8کلوگرام وزن کے حامل اس پتھر میں تقریباً76اونس خالص سونا موجود ہیں جسکی قیمت کم و بیش1لاکھ25ہزار ڈالر کے برابر ہے۔