Time 04 فروری ، 2022
پاکستان

سندھ میں کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت 4500 روپے مقرر

کراچی: سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کووڈ پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت 4500 روپے مقرر کردی۔

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے کورونا ٹیسٹ کی قیمت 6500 روپے مقرر کی تھی جسے اب 4500 روپے کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ گھر سے سیمپل لے کر کورونا ٹیسٹ کرانے کی فیس 4800 روپے ہوگی جب کہ ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ لیبارٹریوں سے کروانے کی قیمت 1200 روپے ہوگی۔

سندھ میں کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت 4500 روپے مقرر

ہیلتھ کیئر کمیشن کا کہنا ہےکہ کراچی کی تمام لیبارٹریوں اور اسپتالوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد یہ قیمتیں طے کی گئی ہیں، کورونا ٹیسٹ کی زیادہ قیمت لینے والوں کے خلاف عوام ہیلتھ کیئر کمیشن کو شکایت کریں۔

واضح رہے کہ جیو نیوز نے سب سے پہلے ملک میں کورونا ٹیسٹ کی زیادہ قیمتوں کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن بھی کورونا ٹیسٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 4800 روپے مقرر کرچکا ہے۔

مزید خبریں :