09 فروری ، 2022
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کےانکم ٹیکس انٹیلی جنس یونٹ نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کو نوٹس بھجوا دیا ہے، ایف بی آر نے انہیں17 فروری کو طلب کیا ہے۔
ایف بی آر کے نوٹس میں کہا گیا ہےکہ حریم شاہ 17 فروری ساڑھے11 بجے ان لینڈ ریونیو آفس اسلام آباد میں پیش ہوں۔
ایف بی آر کے مطابق حریم شاہ کے ٹیکس امورسے متعلق تحقیقات کا آغازکیا گیا ہے۔