Time 16 فروری ، 2022
انٹرٹینمنٹ

خواتین اور لڑکیوں کا داخلہ ممنوع، سکون سے جینا اور مرنا چاہتا ہوں: محسن عباس

اداکار نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین اور لڑکیوں کا داخلہ ممنوع ہے/فوٹوفائل
اداکار نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین اور لڑکیوں کا داخلہ ممنوع ہے/فوٹوفائل

 اداکار محسن عباس حیدر نے خواتین سے متعلق اپنے بیان کا اظہار کیا ہے۔

اداکار نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین اور لڑکیوں کا داخلہ ممنوع ہے۔

محسن عباس نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہاکہ پیار، رشتے اور شادی کے لیے وقت نہیں، اگر آپ میری زندگی میں شامل ہونا چاہتی ہیں تو میری بہن ، ماں اور بطور بیٹی شامل ہوں۔

اداکار نے مزید لکھا کہ میں سکون سے مرنا اور جینا چاہتا ہوں۔

میں سکون سے مرنا اور جینا چاہتا ہوں:محسن عباس/اسکرین گریب
 میں سکون سے مرنا اور جینا چاہتا ہوں:محسن عباس/اسکرین گریب

خیال رہے کہ محسن عباس حیدر نے فاطمہ سہیل سے 2015 شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے تاہم مختلف تنازعات کے بعد 2019 میں جوڑےکے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔ 

مزید خبریں :