Time 16 فروری ، 2022
پاکستان

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، پہلے مرحلے میں 29 مئی کو 17 اضلاع میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی 2022 کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 17 اضلاع میں پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے، ان اضلاع میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، لیّہ، خانیوال، وہاڑی ، بہاولپور، ساہیوال، پاک پتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور اٹک شامل ہیں۔ 


مزید خبریں :