Time 17 فروری ، 2022
پاکستان

کراچی سے لاہور کی پرواز میں سامان سے 19 لاکھ کا سونا چوری، 3 ملزم گرفتار

کراچی سے لاہور کی نجی ائیر لائن کی پرواز میں سامان سے 19 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کرنے والے تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔  —فوٹو: جیونیوز
کراچی سے لاہور کی نجی ائیر لائن کی پرواز میں سامان سے 19 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کرنے والے تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔  —فوٹو: جیونیوز

کراچی سے لاہور کی نجی ائیر لائن کی پرواز میں سامان سے 19 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کرنے والے تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ 

سینیئر سپریٹینڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ملیر عرفان بہادر کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر شبینہ ناز 12 فروری کو کراچی سے  ائیر سیال کی پرواز پی ایف 145 سے لاہور گئی تھیں تاہم کراچی ائیرپورٹ پر بک کرایا گیا سامان فیملی لاہور ائیرپورٹ پر وصول کرکے ہوٹل پہنچی۔

 ایس ایس پی ملیر کے مطابق خاتون نے ہوٹل میں سامان چیک کیا تو ڈائمنڈ سیٹ سمیت 19 لاکھ مالیت کے زیور بیگ سے غائب تھے جس کے بعد خاتون نے کراچی پہنچ کر ائیرپورٹ پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔

 عرفان بہادر کے مطابق ایس ایچ او ائیرپورٹ کلیم موسیٰ کی نگرانی میں پولیس پارٹی نے واردات کرنے والوں کا سراغ لگایا اور  جدید تفتیش کے دوران رائل ائیرپورٹ سروس کے 3 ملازم آفتاب احمد، وقار حیدر اور سید ساجد حیدر واردات میں ملوث نکلے۔

ایس ایس پی ملیر  عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ  تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے 19 لاکھ روپے مالیت کے زیورات برآمد کرلیے گئے جبکہ  گرفتار تینوں ملزمان کے خلاف ائیرپورٹ تھانے میں ایف آئی آر نمبر 22/22 درج کرلی گئی ہے۔

ایس ایچ او کلیم موسیٰ کے مطابق ملزمان نے یہ زیورات جہاز میں لوڈ کرنے کے بعد سامان سے چوری کیے۔ 

پولیس تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ واردات کا تعین جہاز میں اس لیے کیا کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے بچ سکیں ۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :