پاکستان
Time 18 فروری ، 2022

ایف آئی اے نے شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں مضبوط چالان تیار کر لیا

اسحاق ڈار کے اقبالی بیان کو شہباز شریف کیخلاف بطور گواہی پیش کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل
اسحاق ڈار کے اقبالی بیان کو شہباز شریف کیخلاف بطور گواہی پیش کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس مضبوط بنانے کے لیے چالان مرتب کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے مرتب کیے گئے چالان میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار نے شہباز شریف کے خلاف اقبالی بیان دیا تھا، پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ میں بھی اسحاق ڈار کے بیان کو بطور ثبوت پیش کیا گیا، بیان کے مطابق 1997 کے بعد شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ بحرین کی صدیقہ سید محفوظ ہاشم خادم کے نام پر بے نامی اکاؤنٹ کھولا۔

چالان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس بے نامی اکاؤنٹ میں 18 ملین ڈالر جمع کروائے گئے، اسحاق ڈار کا اقبالی بیان آج تک کسی عدالتی فورم سے واپس نہیں لیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس ثابت کرنے کے لیے حدیبیہ ملز کیس بطور ثبوت پیش کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق حدیبیہ پیپلز ملز کیس میں ثابت ہو چکا کہ شہباز شریف منی لانڈرنگ اور بےنامی اکاؤنٹس بناتے رہے ہیں، اس کیس کو بطور شہادت پیش کرنے سے ثابت ہو جائے گا کہ شہباز شریف منی لانڈرنگ میں ریکارڈ یافتہ مجرم ہیں۔

مزید خبریں :