05 مارچ ، 2022
وزیراعظم عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے پیپلزپارٹی میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن کے پیپلز پارٹی سے معاملات طے ہوگئے اور بلاول بھٹو کل ندیم افضل چن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول سے ملاقات کے بعد ندیم افضل چن لانگ مارچ میں بھی شریک ہوجائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ ندیم افضل چن کل پیپلز پارٹی کے لاہور جلسے میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن نے سیاسی صورتحال کا جائزہ لےکردوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کافیصلہ کیا۔
خیال رہے کہ ندیم افضل چن نے 19 اپریل 2018 کو عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
پی ٹی آئی میں شمولیت کے وقت بھی وہ پی پی کے سینیئر رہنما تھے جبکہ تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد انہیں وزیراعظم کا ترجمان اور معاون خصوصی بنایا گیا تھا۔
تاہم گزشتہ سال وہ عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔