Time 07 مارچ ، 2022
پاکستان

کے پی بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلےکے لیے امیدواروں کے اعداد و شمار جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن پاکستان نےخیبرپختونخوا(کے پی) میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلےکے لیے امیدواروں کے اعدادو شمار جاری کردیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر 29 ہزار 338 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق تحصیل میئر و چیئرمین کی نشستوں کے لیے 651  امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، ولیج و نیبرہڈکونسل میں جنرل نشستوں پر 13ہزار 331 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق خواتین کی نشستوں پر 3 ہزار 201 امیدواروں کےدرمیان مقابلہ ہوگا، مزدور وکسان کی نشستوں پر6 ہزار 602 امیدواروں کےدرمیان مقابلہ ہوگا، نوجوانوں کی نشستوں پر 5 ہزار 446  اور اقلیتی نشستوں پر107 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔


مزید خبریں :