04 نومبر ، 2012
کراچی. . . .کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ڈی ایس پی محمود آباد الطاف حسین کے مطابق محمود آباد کے علاقے سے اسٹریٹ کرائم کی واردتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔سعید آباد کے علاقے سے اپنی بیوی فائزہ کو تین روز قبل فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے پستول سمیت گرفتار کرلیا۔ڈی ایس پی بلدیہ ٹاوٴن احمد بیگ نے بتایا کہ بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے سے اسٹریٹ کرائم کی واردتوں میں ملوث گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضے سے 4 ٹی ٹی پستول، رکشہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ۔ایس ایس پی وقار ملہن کے مطابق فرئیر تھانے کی پولیس نے اغواء کار ریاض کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضے 30 بور رائفل برآمد کرلی۔ایس پی لیاری سرفراز نواز نے بتایا کہ لیاری کے علاقے کلری سے جرائم کی واردتوں میں ملوث ملزم عرفان عرف تورا کو گرفتار کرلیا گیا۔