پاکستان

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے عدم اعتماد سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار وزیراعظم کو دیدیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار وزیراعظم عمران خان کو دے دیا۔

 ذرائع کےمطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والےکورکمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی جلسے کیے جائیں گے، اجلاس کو بتایا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی جلد ی نہیں، اتحادی ساتھ ہیں۔

 پی ٹی آئی کی کورکمیٹی نےکہا کہ جارحانہ پالیسی جاری رکھتے ہوئےکرپٹ ٹولےکو بے نقاب کیاجائےگا،کمیٹی نے حالیہ سیاسی صورت حال کے پیش نظر حتمی فیصلوں کا اختیار وزیر اعظم کو دے دیا، اتحادیوں کے تحفظات دورکرنےکے لیے وزراءکو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ پارٹی ارکان کو دنیاکے کسی بھی ملک میں پیسے پہنچانے کی پیشکش کی جارہی ہے، کیسز منطقی انجام کو پہنچنے کے باعث اپوزیشن کو جلدی ہے۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ہماری تمام تیاریاں مکمل ہیں، عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں، صورت حال اطمینان بخش ہے، وزیراعظم نے اتحادیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ  اتحادی کہیں نہیں جارہے۔

 ذرائع کےمطابق وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ تمام فیصلے مشاورت سے کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :