Time 21 مارچ ، 2022
پاکستان

'پاسپورٹ بلاک ہوتوپاکستانی سفارتخانہ شہری کی سفری دستاویزات کی درخواست ردنہیں کرسکتا'

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا ہےکہ ایسےکیسز جن میں شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بلاک ہو تو متعلقہ ملک میں سفارتخانے سے رجوع کیا جاسکتا ہے اور  سفارتخانہ پاکستانی شہری کی فوری سفری دستاویزات جاری کرنےکی درخواست رد نہیں کر سکتا۔

 بیرون ملک مقیم محمد ریاض کو مبینہ فراڈ پر ٹرائل کورٹ نے 2014 میں اشتہاری قرار دیا تھا، اشتہاری ہونے پر ریاض کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا، شناختی کارڈ بلاک ہونے پر ریاض نے وکیل طاہر منیر کے توسط سے عدالت میں درخواست دائر کی۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شناختی کارڈ بلاک ہونےکی وجہ سے ریاض  پاکستان واپس آنے سے قاصر ہے،  ریاض وطن واپس آکر کیس کا سامنا کرنا چاہتا ہے۔

 لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ ایسے کیسز جہاں شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بلاک ہوتو اُس ملک میں سفارتخانے سے رجوع کیا جاسکتا ہے، عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ پاکستانی شہری کی سفارتخانے میں فوری سفری دستاویزات کی درخواست رد نہیں کی جا سکتی۔

مزید خبریں :