Time 22 مارچ ، 2022
پاکستان

ترین گروپ کے مسائل حل کرنے کیلئے افسران کو ہدایات جاری

ترین گروپ تحریک انصاف کا اہم حصہ ہے، اس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے: وزیر تعلیم پنجاب/ فائل فوٹو
 ترین گروپ تحریک انصاف کا اہم حصہ ہے، اس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے: وزیر تعلیم پنجاب/ فائل فوٹو

لاہور: پنجاب کے وزیرتعلیم مراد راس ترین گروپ کے مسائل حل کرنے کیلئے سرگر م ہوگئے۔

لاہور سے جاری بیان میں ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ ترین گروپ تحریک انصاف کا اہم حصہ ہے، اس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے جب کہ اگلے 24 گھنٹوں میں ترین گروپ سے اہم ملاقات کی جائے گی۔

مراد راس نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو ترین گروپ کے ممبران کے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے ممبران کے مابین اختلاف رائےمضبوط جمہوری نظام کا عکاس ہے، اندرونی مسائل دیرینہ نہیں، انہیں جلد حل کرلیں گے ۔

ذرائع کےمطابق ایوان وزیر اعلیٰ نے ترین گروپ کے مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ اضلاع کے افسران کو ہدایات بھی جاری کردی ہیں  جس میں افسران سے کہا گیا ہے کہ ترین گروپ کے علاقوں میں زیر تکمیل کاموں سے بھی آگاہ کیا جائے۔


مزید خبریں :