Time 24 مارچ ، 2022
سائنس و ٹیکنالوجی

آسٹریلین اسپیس ایوارڈز، دو پاکستانی بھائی فائنلسٹ کیلئے نامزد

سدرن کراس آؤٹ ریچ آبزرویٹری پراجیکٹ (SCOOP) آسٹریلیا کی پہلی موبائل فلکیاتی رصد گاہ ہے—فوٹو: انیبہ ضمیر شاہ
 سدرن کراس آؤٹ ریچ آبزرویٹری پراجیکٹ (SCOOP) آسٹریلیا کی پہلی موبائل فلکیاتی رصد گاہ ہے—فوٹو: انیبہ ضمیر شاہ

پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں ڈاکٹر محمد اکبر حسین اور محمد مہدی حسین نے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا۔

مستقبل میں انسان کے مریخ پر جابسنے کا تصور ہی خواب و خیال لگتا ہے لیکن پاکستان کے دوبھائی اس خواب کی تعبیر کے مشن پر کام کررہے ہیں۔

 یہ پاکستان کے لیے اعزاز ہے کہ پاکستانی بھائیوں کی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنیاں آسٹریلین اسپیس ایوارڈز 2022 میں فائنلسٹ کے لیے نامزد ہو گئی ہیں۔

 مریخ ڈائنامِکس اور SCOOP نامی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنیز پاکستانی بھائی ڈاکٹر محمد اکبر حسین اور محمد مہدی حسین چلارہے ہیں۔

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

دونوں بھائیوں کو بہترین اسٹارٹ اپ آف دی ایئر ایوارڈ اور انوویٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا، اسپیس ایوارڈ آج سڈنی میں منعقد کیے جائیں گے۔

مریخ ڈائنامکس کیا ہے؟

مریخ ڈائنامکس ایک خلائی ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ کمپنی ہے جس کے ذریعے مریخ پر انسانی رہائش کے لیے انجیئنرنگ حل دیا جارہا ہے، مریخ ڈائنامکس میں کریٹر ہاب ڈیزائن کی بنیاد پر کم قیمت، انتہائی مؤثررہائش کے ماڈلز پیش کیے گئے۔

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

 سدرن کراس آؤٹ ریچ آبزرویٹری پراجیکٹ (SCOOP) آسٹریلیا کی پہلی موبائل فلکیاتی رسد گاہ ہے، اسکوپ کا نیٹ ورک بڑھا کر خلائی ملبے کی نشاندہی اور اس کے خاتمے کے لیے حل دیا گیا ہے۔

بیکار یا تباہ ہوجانے والے سیٹلائٹ کا کچرا کروڑوں کی تعدادمیں خلا میں رہ جاتا ہے۔

 صدر پاکستان آسٹرونومرز سوسائٹی مہدی حسین کا کہنا ہے کہ یہ مدار میں گھومنے والے سیٹلائیٹ کے لیے خطرناک ہوتا ہے۔

مزید خبریں :