25 مارچ ، 2022
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مانسہرہ میں جلسہ کرنے پروزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔
وزیراعظم عمران خان کو 28 مارچ کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مانسہرہ کے دفتر میں وضاحت کیلئے طلب کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان، اسپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی، گورنرسندھ عمران اسماعیل، وزیرریلوےاعظم سواتی، سینیٹرفیصل جاوید سمیت دیگر کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے تمام رہنماؤں کو 28 مارچ کو وضاحت کیلئے طلب کیا ہے۔