Time 26 مارچ ، 2022
پاکستان

مکان پر قبضے کا کیس: سندھ پولیس کے سابق ڈی آئی جی کو تین سال قید کی سزا

ملزم نے جب سے گھر پر قبضہ کیا ہوا تھا اس وقت سے 15 ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے کرایہ بھی ادا کرے: عدالت/ فائل فوٹو
 ملزم نے جب سے گھر پر قبضہ کیا ہوا تھا اس وقت سے 15 ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے کرایہ بھی ادا کرے: عدالت/ فائل فوٹو

کراچی  کی مقامی عدالت نے سندھ پولیس کے سابق  ڈی آئی جی کو مکان پر قبضے کے کیس میں تین سال قید کی سزا سنادی۔

کراچی کے ضلع شرقی کے  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے گلستان جوہر بلاک 7 میں 240 گز کے مکان پر غیر قانونی قبضے سے متعلق شہری رانا محمدندیم کی درخواست  پر فیصلہ سنایا۔

درخواست  گزار شہری نے مؤقف  اختیار کیا  تھا کہ گلستان جوہر بلاک نمبر 7 میں 240 گز کا مکان اکتوبر 2016 میں خریدا تھا لیکن کچھ عرصے بعد پولیس اہلکاروں نے ڈی آئی جی سائیں رکھیو کے کہنے پر مکان کے تالے توڑ کر قبضہ کرلیا۔

دورانِ سماعت ملزم کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہاکہ سائیں رکھیو میرانی نے مکان پر قبضہ نہیں کیا ان کے خلاف  درخواست نا قابل سماعت ہے۔

عدالت نے درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے سابق ڈی آئی جی سائیں رکھیو میرانی کی ضمانت  منسوخ  کردی اور  تین سال قید کی سزا سنائی جب کہ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

عدالت  نے اپنے حکم  میں کہا کہ ملزم نے جب سے گھر پر قبضہ کیا ہوا تھا اس وقت سے 15 ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے کرایہ بھی ادا کرے۔

عدالت نے ایس ایچ او گلستان جوہر کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا حکم دے دیا اور مکان کا قبضہ درخواست گزار کو دلوانے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں :