Time 27 مارچ ، 2022
دنیا

طالبان نے خواتین کے محرم کے بغیر جہاز میں سفر پر پابندی لگا دی

جن خواتین کو اجازت دینے سے انکار کیا گیا ان میں کئی خواتین کینیڈا کے سفر کی خواہشمند تھیں :غیر ملکی خبر رساں ادارہ/فوتوبشکریہ اے ایف پی
جن خواتین کو اجازت دینے سے انکار کیا گیا ان میں کئی خواتین کینیڈا کے سفر کی خواہشمند تھیں :غیر ملکی خبر رساں ادارہ/فوتوبشکریہ اے ایف پی

افغانستان میں طالبان نے مرد سرپرستوں کے بغیر خواتین کے جہاز میں سفر پرپابندی عائد کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے درجنوں خواتین کو پروازوں میں سوار ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، جن خواتین کو اجازت دینے سے انکار کیا گیا ان میں کئی خواتین کینیڈا کے سفر کی خواہشمند تھیں تاہم انھیں مرد سرپرستوں کے بغیر سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔

حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جمعے کو  طالبان کے حکم پر کابل انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹ میں سوار ہونے والی درجنوں خواتین کو مرد سرپرستوں کے بغیر سفر سے روکا گیا۔

عہدیدار کا بتانا ہے کہ جن خواتین کو سفر سے روکا گیا ان میں متعدد دوہری شہریت کی حامل تھیں جنہیں دبئی، اسلام آباد اور ترکی جانے کے لیے خام ائیر اور آریانا ائیر میں سفر سے  روکا گیا۔

مزید خبریں :