06 نومبر ، 2012
لندن . .. .ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل کیانی اورچیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری کے بیانات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔اپنے ایک بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے انچارج مصطفےٰ عزیزآبادی، رابطہ کمیٹی کے رکن اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے جوائنٹ انچارج قاسم علی رضا اوررابطہ کمیٹی کے رکن اورانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے جوائنٹ انچارج محمداشفاق نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ موجودہ صورتحال کے بارے میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی اورچیف جسٹس سپریم کورٹ افتخارمحمدچوہدری ، دونوں کے بیانات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ان کا کہناتھا کہ فوج اورعدلیہ کے معاملات پر پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین کھل کراظہارخیال کرتے رہے ہیں اورموجودہ صورتحال کے مثبت حل کے تیربہ ہدف نسخے بھی مسلم لیگ ن کے پاس موجودہیں لہٰذا ہم مسلم لیگ ن کے رہنماوں سے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے تیربہ ہدف نسخے استعمال کرکے موجود صورتحال کاکوئی ٹھوس اورجامع حل قوم کے سامنے پیش کریں تاکہ تذبذب کے شکار عوام چندلمحے چین کی نیندسوسکیں۔